اوریا مقبول جان کی بہت ہی بڑی خصوصی تحریر – The Pakistan Time

اوریا مقبول جان کی بہت ہی بڑی خصوصی تحریر

لاہور نامور کالم نگار اوریا مقبول جان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔

اور ۔۔۔۔1979ء سے لے کر 1988تک سوویت یونین اور افغان ایجنسیوں کی بڑی مدد سے پاکستان بدامنی کا شکار تھا ، آن لیکن 1988ء میں جیسے ہی سوویت افواج نکلیں تو اس وقت سے لے کر گیارہ ستمبر 2001ء تک۔ ہی بارہ سال

کا ایک ایسا پرامن دور ہے اور جب کوئٹہ کی جناح روڈ اور پشاور کے قصہ خوانی بازار کی رونقیں اپنے عروج پر تھیں اور ۔افغانستان کے مسلمانوں اور برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے درمیان جو اخوت ہے اور ،دراصل وہ ایک ایسی ’’سٹریٹجک گہرائی‘‘ہے جسے کسی پاکستانی حکمران یا افغانستانی دانشور کی تصدیق کی بلکل بھی ضرورت نہیں۔ یہ وہ اخوت ہےکے
علامہ اقبال اپنی زندگی کے آخری ایّام میں افغانستان صرف اس لیئے گئے تھے کہ اگر ان کے خوابوں کی تعبیر پاکستان وجود میں آگیا تو افغان ملت اس نوزائیدہ ملک کی پشت پناہ ہو۔ وہیں انہوں نے کہا
فکرِ رنگانم کند نذرِ تہی دستانِ مشرق پارۂ لعلے کہ دارم از بدخشانِ شما ’’تمہارے بدخشاں سے جو لعل کا ٹکڑا میرے پاس ہے اسے میری رنگین فکر مشرق نے تہی دستوں کو نذر کر دی‘‘۔ غزنی شہر میں داتا گنج بخش علی بن

عثمانؒ کے والد عثمان بن علیؒ کا مزار، ابوالحسن خراسانیؒ کے خرقوں کی بہت کرامات اور شہاب الدین غوری کی فتح۔ مولانا جامی کی نعت مولانا روم کی مثنوی، ابو الاعلیٰ مودودیؒ کے جد امجد اور برصغیر میں مدفون ہزاروں اولیاء اللہ کا قدیم وطن ’’افغانستان‘‘ وہ زنجیر ہے جس سے
پاکستان اور افغانستان کے عوام بندھے ہوئے ہیں۔ جب 1979ء میں روس افغانستان میں داخل ہوا تو سوات اور بنیر کے پہاڑوں کے درمیان ایک کٹیا میں رہنے والے ایک صاحبِ نظر نے کہا تھا، اور
روس شکست کھائے گا، پھر امریکہ آئے گا، شکست کھائے گااور پھر ایک دن وہ آئے گا جب افغانستان اور پاکستان ایسے ہوں گے اور جیسے ایک ملک۔درویش کی دو پیش گوئیاں تو پوری ہوچکیں تیسری کا انتظار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *