اہم حلقوں کا لندن میں موجود نواز شریف سے رابطہ! حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

اہم حلقوں کا لندن میں موجود نواز شریف سے رابطہ! حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

سینئر صحافی عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ اہم حلقوں کی جانب سے نواز شریف سے لندن میں رابطے میں شروع ہوگئے ہیں،نوازشریف اور شہبازشریف کو سیاسی معاملات پر اہم حلقوں کی جانب سے آن بورڈ لینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے

ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے وافقان حال یہ خبر دے رہے ہیں کہ کچھ اہم حلقوں کی جانب سے
اپوزیشن کو آن بورڈ لینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے رابطے شروع ہو گئے ہیں۔ ہمارے وافقان حال کے مطابق کچھ اہم حلقوں کے لندن میں نواز شریف اور پاکستان میں میاں شہباز شریف سے رابطے ہیں اور دونوں کو سیاسی معاملات پر آن بورڈ لیا جا رہا ہے۔اس صورتحال میں حکومت کے لیے مشکلات بڑھیں گی۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *