بلدیاتی الیکشن !!! پنجاب میں میدان مارنے کی تیاری، پی ٹی آئی نے کیا حکمت عملی بنا لی؟

بلدیاتی الیکشن !!! پنجاب میں میدان مارنے کی تیاری، پی ٹی آئی نے کیا حکمت عملی بنا لی؟

لاہور(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی ایڈوائزری کونسل نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات لڑنے کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔جس پر غورر کے لیے ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا،جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ پنجاب کی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس ہر ماہ کے پہلے ہفتے ایوان وزیراعلیٰ

میں ہو گا اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی رپورٹ ہر ماہ وزیراعظم کو بجھوائی جائے گی۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے تمام سرکاری محکموں میں خالی آسامیاں پُر کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی نیوز چینل جیو نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے تمام سرکاری محکموں

میں خالی آسامیاں پُر کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی حکومتوں میں ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتیوں کیلئے اراکین اسمبلی کیلئےکوٹہ ہو گا اور پارٹی تنظیم میں پہلے عہدوں پر رہنے والوں کی بجائے نئے لوگوں کو سامنے لایا جائے گا۔پی ٹی آئی پنجاب کی ایڈوائزری کونسل نے بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز کو اراکین اسمبلی کی مشاورت سے فنڈز استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *