چوری اور گم ہونے والے موبائل فون اب کیسے 42 گھنٹے میں بند ہوں گے۔۔پی ٹی اے نےملک میں نیا نظام نافذ کر دیا – Qahani.com

چوری اور گم ہونے والے موبائل فون اب کیسے 42 گھنٹے میں بند ہوں گے۔۔پی ٹی اے نےملک میں نیا نظام نافذ کر دیا

اب کوئی موبائل فون گم یا چوری ہو جائے تو کیا کرنا ہو گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے چوری اورگمشدہ فون بلاک کرنے کے لئے نیا نظام نافذ کر دیا، صارف کی شکایت کے بعد 24 گھنٹے میں فون بلاک کیا جائے گا۔تفصیلات کےمطابق پی ٹی اے کی جانب سے چوری اور گمشدہفون بلاک

کرنے کے لئے  نیا نظام نافذ کر دیا گیا ہے ۔موبائل بلاک کرنے کیلئے نئے خود کار نظام ایل ایس ڈی ایس کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین موبائل کا ممکنہ غلط استعمال روکنے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔پی ٹی اے نے کہا کہ ایل ایس ڈی ایس خود کار نظام ہے جو پی ٹی اے سسٹم کیساتھ مربوط ہے، چوری شدہ موبائل کی شکایت کےبعد 24 گھنٹے میں بلاک کیا جائے گا۔پی ٹی اے کے مطابق صارفین پی ڈی اےکی ویب سائٹ پر بھی بلاکنگ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں، بلاکنگ درخواست کے کامیاب اندراج کے بعد حوالہ نمبر فراہم کیا جائے گا اور گمشدہ فون ملنے پر صارفین موبائل ان بلاک بھی کرا سکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *