کراچی میں جماعت اسلامی نے اپنا لوہا منوا لیا! پیپلز پارٹی کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا

کراچی میں جماعت اسلامی نے اپنا لوہا منوا لیا! پیپلز پارٹی کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچ گیا۔وزیر بلدیات نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم سے دھرنا

ختم کرنے اور مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی درخواست کی ۔ملاقات کے بعد جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی نے مذاکرات کے لیے اپنی اپنی کمیٹیوں کااعلان کردیا۔پیپلز پارٹی کی کمیٹی میں ناصر شاہ، سعید غنی، مرتضٰی وہاب، تاج حیدر اور وقار مہدی شامل ہوں گے جب کہ جماعت اسلامی کی کمیٹی میں

حافظ نعیم سمیت مسلم پرویز، عبدالرشید اور سیف الدین شامل ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں دس راتوں سے بیٹھیں ہیں،طویل جدوجہد کر رہے ہیں، ہم شہر میں رہنے والوں کے حقوق کی بات کر رہے ہیں۔وزیر بلدیات ناصرشاہ نےکہا کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے دھرنا مؤخرکرنےکی درخواست کی ہے، بلدیاتی قانون آسمانی صحیفہ نہیں جس میں ردوبدل نہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *