47

’’ ہم قیادت کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے تیار ہیں۔۔‘‘ 13 لیگی اراکین اسمبلی کی اعلیٰ حکومتی شخصیت سے مُلاقات، بڑا فیصلہ ہوگیا، معروف صحافی کا ناقابلِ یقین دعویٰ

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی اور پی یو ایف جے کے صدر رانا عظیم کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے تیرہ ارکان نے 2 دن قبل پنجاب حکومت کی ایک انتہائی اہم شخصیت سے ملاقات کی ہے،ملاقات ایک فارم ہاؤس پر منعقد کی گئی ۔

رانا عظیم نے دعویٰ کیا کہ لیگی اراکین پنجاب اسمبلی کی جانب سے کہا میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ کسی بھی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے اور اگر استعفوں کے لیے دباؤ ڈالا گیا تو ہم اپنی ہی جماعت کے خلاف کھڑے ہوجائیں گے۔

رانا عظیم نے مزید کہا کہ لیگی اراکین نے میٹنگ میں یہ بتایا کہ ہمیں دباؤ کے تحت کہا جا رہا ہے کہ قیادت کے حوالے استعفے کر دیئے جائیں، کچھ اراکین اسمبلی تو یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اگر آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کی یقین دہانی بھی کرا دی گئی تو بھی استعفے نہیں دیں گے۔

رانا عظیم نے دعویٰ کیا کہ جو حالات چل رہے ہیں انکو دیکھا جائے تو ن لیگ کا ایک پریشر گروپ منظرعام پر آسکتا ہے، جو (ن)لیگ کے لیے ایک نئی پریشانی کحڑی کر سکتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں ن لیگ کو کوئی دھچکا بھی مل جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں