صدر پی ٹی آئی ٹرولرز کے زہریلے پروپیگنڈے کے باعث فوجی شہدا کے جنازوں میں نہ جاسکے

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کےافسران اور جوانوں کے جنازوں میں شرکت کرنا چاہتے تھے تاہم پاکستان تحریک انصاف ٹرولرز کے شہدا سے متعلق زہریلے،جھوٹے اور منفی پروپیگنڈے کے باعث شرکت نہ کرسکے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ صدر مملکتنے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ بطور سپریم کمانڈر اور سربراہ مملکت وہ شہید فوجی جوانوں کے جنازوں میں شرکت کیلئے جانا چاہتے ہیںمگر اداروں کی جانب سے صدر مملکت کو آگاہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی ٹرولرز کی جانب سے شہدا سے متعلق کیے گئے زہریلے،جھوٹے اور منفی پروپیگنڈے کے باعث شدید غم اور غصے کی لہر پائی جاتی ہے۔

صدر مملکت کو فیڈ بیک دیا گیا کہ بہتر ہو گاوہ شہدا کے جنازوں میں شرکت نہ کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔ صدر مملکت نے اس فیڈ بیک کے بعد شہدا کے جنازوں میں شرکت نہ کی۔

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published.