عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آن لائن )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے الیکشن کمیشن پر مبینہ الزامات پر الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن یوم عاشورہ کے بعد عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرے گا، الیکشن کمیشن کا عمران خان کی تقاریر کا جائزہ مکمل ہوگیا ہے۔

پیمرا سے موصول ریکارڈ کا الیکشن کمیشن نے تفصیلی جائزہ لے لیاچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مبینہ الزامات پر جواب مانگا جائیگا الیکشن کمیشن چئیرمین تحریک انصاف سے مبینہ الزامات پر وضاحت طلب کرے گا چیئرمین تحریک انصاف نے جلسوں سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published.