عمران خان نے اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سیاسی میدان میں اہم فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 25 ستمبر کو قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عمران خان نے اسلام آباد میں سینئر صحافیوں اور اینکرزسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن رواں سال ہونگے یہ لوگ مجھے سنگل آؤٹ کرنا چاہتے ہیں اور سمجھتے ہیں مجھے نااہل کرالیں گے لیکن میں ان کے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے۔ میں موجودہ حکمرانوں کا ہر میدان میں مقابلہ کروں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم تھا تو میرے خلاف مسلسل سازشیں ہو رہی تھیں۔ مجھ سے دور اقتدار میں 2 بڑی غلطیاں ہوئیں، پہلی ابھی نہیں بتاؤں گا، دوسری غلطی یہ تھی کہ سکندر سلطان کو چیف الیکشن کمشنر بنایا۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ دلوں میں بسنے والے لیڈر کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

بھٹو کو پھانسی کے باوجود کوئی ختم نہیں کرسکا۔عمران خان نے انکشاف کیا کہ ماضی میں 2 غیر ملکی حکومتوں نے فنڈنگ کی پیشکش کی تھی جو ٹھکرا دی۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی 9 ارکان قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب 25 ستمبر کوہوگا، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔کاغذات نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی، دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی خالی مخصوص نشست پر نامزدگیاں طلب کرلیں۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے خالی نشست کیلئے نام مانگ لیے، کاغذات نامزدگی دس سے تیرہ اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، امیدواروں کی حتمی فہرست 29 اگست تک جاری کی جائے گی، نشست پی ٹی آئی کی شاندانہ گلزار کا استعفی منظور ہونے پر خالی ہوئی تھی۔

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published.